16 مئی 2011 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یوم نکبت کے موقع پر صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ابنا:  بان کی مون نے اس گھناؤنے واقعے کی مذمت تو کی لیکن ان کے ادارے نے صہیونی ریاست کے خلاف کوئي موثر اقدام نہیں کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ بان کی مون نے صہیونی فوجیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ یادرہے کہ یوم نکبت سے قبل اقوام متحدہ میں انسان دوستانہ شعبے کے سربراہ والری آموس نے کہا تھا کہ صہیونی ریاست کے اقدامات غیر قابل قبول اور وحشت ناک ہیں۔ یادرہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بارےمیں سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے دن منعقد ہوا لیکن اس اجلاس میں ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کو زبردستی ترک وطن پر مجبور کئے جانے جیسے مسئلوں پر کوئی توجہ نہیں کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169